• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہواوے چیف فنانشل افسر کی رہائی نہ کرنے پر کینیڈا کو چین کی دھمکی

بیجنگ (جنگ نیوز)چين نے کينيڈا کو خبردار کيا ہے کہ اگر ہواوے ٹيکنالوجيز کمپنی لميٹڈ کی چيف فنانشل آفيسر کو فوری طور پر رہا نہ کيا گياتو کينيڈا کو اس کے نتائج بھگتنا پڑيں گے۔ مينگ وانزُو يکم دسمبر سے کينيڈا ميں زير حراست ہيں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امريکی پابند يو ں کے باوجود ايران کے ساتھ خريد و فروخت کی اور پھر ان معاہدوں کو چھپايا۔ مينگ کو امريکا کے حوالے کيا جا سکتا ہے، جہاں انہيں 30برس تک کی قيد ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین