• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایس ایس کامسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا مطالبہ

 نئی دہلی(جنگ نیوز)دہلی کے رام لیلا میدان میں ہزاروں ہندو مظاہرین نے احتجاج کیا اور رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کیا،انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس کے سینئر رہنما نے اتوار کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایودھیا میں رام مندر کا اپنا وعدہ پورا نہیں کررہی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ وہ عدالت کو بائی پاس کردے۔آر ایس ایس جنرل سیکریٹری سریش بھیا جی جوشی کاکہنا تھا کہ جو آج حکومت میں ہیں انہوں نے رام مندر کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا،انہیں عوام کی آواز سننی چاہیے اور ایودھیا میں مندر کا مطالبہ پورا کیا جائے۔
تازہ ترین