کابل (ایجنسیاں)افغان طالبان نے مغربی صوبے فراہ میں ایک فوجی چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے 8فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔ صوبائی کونسل کے رکن عبدالصمد صالحی نے اتوار کے دن بتایا کہ یہ کارروائی ہفتے کی شب کی گئی۔ طالبان جنگجو 10فوجیوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب کے مطابق جوابی کارروائی میں 3شدت پسند مارے گئے جبکہ 4دیگر کو زخمی کر دیا گیا۔