• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ حکومت میں ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا،امجد نیازی

ٹوکیو(عرفان صدیقی)سابقہ ممبر آئی ٹی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی امجدنیازی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے دور میں پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا جس کے تمام ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں ثبوتوں کے مطابق اپنے تھوڑے سے مفادات کے لیے پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سو ملین ڈالر کے منصوبے سے دور رکھا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچائی گئی کہ دوست ملک نے منصوبہ منسوخ کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا تھا تاہم تمام تر ثبوتوں سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے اور اس منصوبے کو شفاف طر یقے سے میرٹ پر پاکستان میں لائیں گے اور مکمل کرائیں گے ماضی میں پاکستان کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات کھڑی کی گئیں لیکن تحر یک انصاف کی حکومت شفاف نظام کے زریعے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ممکن بنائے گی جس کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ایشیائی ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان مدعوع کیا جائے گا جبکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا امجد نیازی نے کہا کہ عنقریب تمام تر ثبوتوں کے ساتھ وہ پاکستان میں اس بڑے اسکینڈل کو پریس کانفرنس کے زریعے میڈٰیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
تازہ ترین