آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرزکی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے گورنرہاؤس جانے کی کوشش ‘احتجاج ‘پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ‘واٹر کینن کا استعمال ،متعدد معمر افراد کی حالت غیر ہو گئی جبکہ چند مظاہرین کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اپنے مطالبات کے حق میں بیٹھے پورٹ قاسم کے ڈاک ورکزر کو جب یہ معلوم ہوا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان آ رہے ہیں تو انہوں نے گورنر ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی،ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا جسکی وجہ سے کئی معمر مظاہرین روڈ پر گر گئے اور متعدد کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لیاہےتاہم بعد ازاں مظاہرین کی جانب سے گورنر ہاؤس نہ جانے کی یقین دہانی کروانے پر پولیس نے حراست میں لیئے گئے افراد کو چھوڑ دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں