• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج معاہدے پر دستخط، پاکستانی کوٹے میں 5 ہزار کا اضافہ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)پا کستان اور سعودی عرب کے درمیان حج2019کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق حج معاہدہ 2019پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کر دئیے ہیں ۔ پاکستان کے حج کوٹہ میں5ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210افراد حج ادا کریں گے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کے مطا بق پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے۔منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزادیا جائے گا۔

تازہ ترین