• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے طعنہ دینے والے بلاول ہاؤس کی دیواریں گرائیں‘ وسیم اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نےگورنر سندھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران اسماعیل نے گورنر بننے سے قبل بلاول ہاؤس کراچی کی دیواریں گرانے کے لیے احتجاج کیا‘ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان بننے سے قبل کلفٹن میں ایک گھر کے باہر دیواریں گرانے کے لئے احتجاج کیا تھا ۔ مجھے طاقتوروں سے نہ ٹکرانے کا طعنہ دینے والے پہلے اپنا وعدے تو پورا کریں‘دونوں احتجاج کرنے والےاب بڑے عہدوں پر ہیں اب دیواریں گرادیں جبکہ اعلی عدالت کا فیصلہ بھی ہے ان دیواروں کے لئےہے۔
تازہ ترین