• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفا قی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج ،وزراء کےمحکموں میں تبدیلی اور چھٹی کاامکان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفا قی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج ( پیر)ساڑھے دس بجے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں تمام وزارتوں کی کارکردگی وزیر اعظم کوپیش کی جا ئے گی۔کارکردگی رپورٹس کی روشنی میں وزراء کے محکموں میں تبدیلیوں کا امکان ہے،بعض وزراء کی چھٹی بھی ہوسکتی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر اطلا عات فواد چوہدری کے درمیان پیداہونے والا ایشو بھی زیر بحث آئےگا۔
تازہ ترین