• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کی بارش، سردی میں اضافہ کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی غائب

کراچی،لاہور(اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، خبرایجنسیاں ) کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگئی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے، دوسری جانب کئی علاقوں بارش ہونے کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہوگئی،شہر قائد کا موسم گزشتہ صبح سے ہی ابر آلود رہا تاہم مختلف علاقوں میں بارش اور ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا،کراچی میں کلفٹن، کیماڑی، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہر میں سیاہ بادلوں سے چھپنے والے سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔شمالی بلوچستان میں بھی بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی،ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش برسانے والا سسٹم آج لاہور میں داخل ہو گا۔استور میں برفباری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری جانب کراچی میں بارش ہونے کے ساتھ ہی کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ اتوار کی شب ہونے والی بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے سو سائٹی طارق روڈ گلشن اقبال گلستان جوہر ناظم آباد سمیت بعض دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ دن کو ہونے ولی بارش کے دوران بھی فیڈر ٹرپ ہوئے تھے۔
تازہ ترین