• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے کوڑاٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے لاہور سمیت چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑاٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کوڑاٹیکس 100سے لیکر ایک ہزار تک ماہانہ لینے کی تجویز ہے ۔ محکمہ بلدیات نے مجوزہ پلا ن تیا رکر لیا ہے جس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔لاہور سمیت چار اضلاع 46ارب 85 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔ اس وقت لاہور کے رہائشی35 روپے گھریلو ادا کررہے ہیں جس کو بڑھانے کی تجویز ہے اور اخراجات کیلئے کوڑاٹیکس آئندہ سال لگایاجائے گا۔
تازہ ترین