• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

200سے زائد سستی ادویات مارکیٹ سے غائب، قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہ ملی تو مزید غائب ہو جائینگی

لاہور(جنرل رپورٹر)200سے زائد سستی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں کیونکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے۳۲ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتیں بڑھنے کے باعث بیشتر ملکی و ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے سستی ادویات کی تیاری بند کر دی ہے ۔ اورغریب مریضوں کو متبادل ادویات مہنگے داموں خریدنی پڑ رہی ہیں،قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہ ملی تو مزید غائب ہو جائینگی۔پی پی ایم اے کےرہنما حامد رضا نےجنگ کو بتایا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا 93فیصد خام مال بیرون ملک سے منگوانا پڑتا ہے اس لئے بہت سی سستی ادویات بننا بند ہو گئی ہیں اورمارکیٹ میں دستیاب نہیں ،جس کی وجہ سے ڈاکٹر مریضوں کو ان ادویات کے متبادل مہنگی ادویات لکھ کر دے رہے ہیں اورمریضوں کوخریدنی پڑ رہی ہیں۔ انجکشن ،گولیاں ،کف سیرپ سمیت 200سے زائد ادویات جن کی قیمتیں 15 اور 50روپے کے درمیان تھی، مارکیٹ سے غائب ہیں او رخدشہ ہے کہ اگر قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہ ملی تو مزید ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جائیں گی اور سارا بوجھ غریب مریض پر ہی پڑے گا ۔ اسی لئے ڈریپ نے 8سو سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت صحت کو منظوری کیلئےبھجوائی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین