• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلی بارگین سے1991ملین روپے وصولی نیب لاہور کی سالانہ رپورٹ جاری

 لاہور(نیوزرپورٹر) انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب لاہور نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2018ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے سال 2018ء کے دوران ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین روپے کی وصول کیےجبکہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ،رواں سال میں شہباز شریف، قمر الاسلام، فواد حسن ، احد چیمہ، مجاہد کامران گرفتارہوئے۔گزشتہ ایک سال میں نیب لاہور نے کرپشن الزامات پر 204 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، قمرالسلام راجہ ، حافظ میاں نعمان، قیصر امین بٹ اور مجاہد کامران نمایاں ہیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز کو بھی گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے 2018ء کے دوران کرپشن الزمات پر 196 انکوائریاں شروع کیں جبکہ 102 انکوئریاں نمٹائیں۔ ’’احتساب سب کےلیے‘‘ کا نعرہ لیے نیب نے 34 تحقیقات شروع اور مجموعی طور پر 42 تحقیقات کو مکمل اور 50 سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔
تازہ ترین