• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF کی سفارشات پر غیر منافع بخش تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے غیر منافع بخش تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تنظیمیں فارن کرنسی میں فنڈز بھی نہیں لے سکتیں،خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کردیا جا ئیگا حکومت نے غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے نئے قواعد تیار کر لیے ہیں، ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور انہیں کالعدم تنظیموں سے روابط نہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے،یہ تنظیمیں غیر ملکی کرنسی میں فنڈز بھی نہیں لے سکیں گی جبکہ فنڈز دینے اور لینے والوں کا تمام ریکارڈ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے،نان پرافٹ ایبل آرگنائزیشن اپنے کام سے غیر متعلقہ کسی طرح کا سروے یا تحقیق بھی نہیں کرسکیں گی اور ملکی مفاد کے خلاف کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گی یہ تنظیمیں اپنے ملاز مین کا بھی تمام ڈیٹا رکھنے کی پابند ہوں گی، احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین