• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے مدینہ کی ریاست کی طرف کونسا قدم اٹھایا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے ہنی مون دن گزر گئے،بتائے مدینہ کی ریاست کی طرف کونسا قدم اٹھایا؟ہم نے ابھی تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن قوم کی ترجمانی کرینگے،گونگے اور اندھے بن کر آپریشن کرنا انصاف نہیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی طرف سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جتنے اعلانات کیے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہر اعلان صرف اعلان ہے لیکن اب اسے اعلانات کے بجائے کام کر کے دکھانا ہے، وزراء آپس میں لڑ رہے ہیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے یہی فتویٰ اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے،حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے 4 ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا۔
تازہ ترین