• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب گودام میں خوفناک آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب وا قع گودام میں خوفناک آتشزدگی ، شہر بھر کےفائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے ،فائر بریگیڈنے آگ تیسرے درجے کی قرار دے کر، تقریباً 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، اتوار کی تعطیل کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے ، دور سے ہی آگ کا دھواں نظر آرہا تھا ،اطلاع ملنے پر4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے آگ تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے ۔
تازہ ترین