• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 168 ضمنی الیکشن ،پیپلز پارٹی کا( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

لاہور( نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 لاہور کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔25جولائی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق اس صوبائی نشست سے کامیاب ہوئے تھےجبکہ قومی اسمبلی کی این اے 131 کی نشست پر وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ہار گئے تھے۔ وزیر اعظم بننے پر عمران خان نے این اے 131 کی نشست چھوڑدی تو خواجہ سعد رفیق 14 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ممبر قومی اسمبلی بن گئےجس کے بعدانہوں نے پی پی 168 کی صوبائی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیاجس پر 13دسمبرکوضمنی انتخاب ہوگا۔اس ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جس پر پیپلز پارٹی نے مثبت جواب دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تازہ ترین