• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کابحریہ ٹائون تعمیراتی اسکیم کیخلاف کارروائی پر اظہار تشویش

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) یورپی ممالک میں مقیم ہزاروں اوورسیز پاکستانی وطن عزیز میں بحریہ ٹائون تعمیراتی اسکیم کیخلاف بلاجواز کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے درجنوں اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ دیار غیر میں ساری زندگی محنت مزدوری کرکے انہوں بحریہ ٹائون میں پلاٹ خرید رکھے ہیں بعض نے گھر بھی بنا لئے ہیں اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ان کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے اگر انہیں متاثر کیا گیا تو ہزاروں اورسیز پاکستانیوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا ہم چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں انتقامی کارروائی کی بجائے اگر کوئی آڈٹ کرنا مقصود ہے تو کمیشن مقرر کرکے ان کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان لوگوں کہا کہنا تھا کہ کوئی اوورسیز پاکستانی نہیں جس نے بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری نہ کررکھی ہو حالیہ کارروائیوں سے ہزاروں اوورسیز پاکستانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین