• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹاس راج یاترا تقریبات ،200کے قریب ہندو یاتری پیدل پاکستان پہنچ گئے

لاہور( نمائندہ جنگ)ہندو مذہب کے تہوار مہا شیو پوجا اور قدیمی استھان کٹاس راج یاترا کی تقریبات کے لیے 200 کے قریب ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچ گئے ،واہگہ بارڈر پر سیکرٹری بورڈ طارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری فرار عباس،پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت بورڈ افسران اور ہندو رہنماؤں نے یاتریوں کاپاکستان آمد پر استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ،وفد کے لیڈرنے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے پاکستان پہنچنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قدیمی کٹاس راج مندر ہندو مذہب و عقیدے کا اہم جز ہے ، پاکستان میں ہندو اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پوری دنیا کے لیے امن کا پیغام ہے۔
تازہ ترین