• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار اب متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ نہیں، عامر خان

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینیر عامر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اب متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ نہیں، سندھ کے حکمران نااہل اور متعصب ہیں جنہوں نے سندھ کو تباہ وبرباد کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے ہوم اسٹیڈ ہال میں منعقدہ محفل ذکر مصطفی ﷺسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زونل انچارج ظفر صدیقی، اراکین اسمبلی صلاح الدین، راشد خلجی،صابر قائم خانی، ندیم صدیقی، ناصر حسین قریشی ،سمیت مرکزی رہنما، اراکین زونل کمیٹی ودیگر موجود تھے۔

تازہ ترین