آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی حکمرانوں کے آخری دن، جلدقلابازیاں شروع ہونگی،پیر صدرالدین راشدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں فروری میں قلابازیاں شروع ہو جائیں گی جن قوتوں نے پی پی کو اقتدار دیا اب انہیں احساس ہو چکا ہے کہ محب وطن لوگوں کے بجائے وطن دشمنوں کو اقتدار دیا گیا ، آنے والا وقت فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کا ہے،ہم نے جھکنا نہیں سیکھا انگریز نہ جھکا سکا حاکم زرداری کا بیٹا کیا ڈرائے گا ۔وہ پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے صوبائی جنرل سیکریٹری سردار رحیم، سینیٹر مظفر حسین شاہ، کاشف نظامانی، سید اسماعیل شاہ راشدی، نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی نے بھی خطاب کیا۔فنکشنل لیگ سندھ کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے سے پیر صدر الدین شاہ راشدی کو صوبائی صدر ، سردار رحیم کو جنرل سیکرٹری سندھ اور نصرت سحر عباسی کو سیکریٹری اطلاعات سندھ منتخب کیا گیا جبکہ سینیٹر مظفر حسین شاہ سینیر نائب صدر، سید اسمعیٰل شاہ راشدی ، پیر یاسر سائیں ، شیر محمد رند ،

چودھری افتخار اور محمد صادق کھوسو نائب صدور منتخب ، کاشف نظامانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، ارشد شر جوائنٹ سیکریٹری، سید شفقت شاہ فنانس سیکریٹری ، نند کمار پارلیمانی اور اقلیتی امور کے سیکریٹری ، عبدالکریم شیخ رابطہ سیکریٹری ، شہریار خان مہر پبلسٹی سیکریٹری اور عبدالکریم شر آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کئے گئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں