• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کیلئےفہرستیں طلب

لاہور(سپیشل رپورٹر ) وفاقی وزارت توانائی پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں معذور افراد کے ملازمتوں کے لئے مخصو ص دو فیصد کوٹے پر عملدرآمد کے لئے کمپنیوں میں کام کرنے والے معذور افراد کی فہرستیں طلب کر لی ہیں ۔ اس سلسلہ میں پیپکو نے تقسیم کار کمپنیوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ان کمپنیوں میں کام کرنے والے معذور افراد کی تعداد، معذوری کی اقسام اور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجوہات دریافت کی گئی ہیں۔
تازہ ترین