• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کا شیخ ز ید ہسپتال میں آج مکمل ہڑتال ،دھرنے کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نےشیخ ز ید ہسپتال لاہور سے12ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو معطل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر تمام معطل ڈاکٹروں اور عملے کے افراد کو فوری بحال نہ کیا گیا تو صوبہ بھرمیں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا، آج چیئر مین شیخ زید ہسپتال کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا اور تمام ہسپتال میں ہڑتال کی جائے گی ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرڈاکٹر معروف وینس ’چیئر مین ڈاکٹر حیدر اختر ’سیکرٹری ڈاکٹر سلمان حسیب اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائے ڈی اے معاملات کو پر امن اور احسن انداز میں حل کرنا چاہتی ہے۔ ہسپتال کے چئیرمین اور پی جی ایم آئی کے رجسٹرار ینگ ڈاکٹر کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر انکے مستقبل داو پر لگائے ہوئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے کچھ روز قبل لیڈی ڈاکٹرز کو انتہائی شارٹ نوٹس پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے ہاسٹل خالی کرنے پر مجبور کیا۔جبکہ ڈاکٹرز دشمن انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کے پر امن اور جائز احتجاج کو بہانہ بنا کر صدر وائی ڈی اے شیخ زاید ڈاکٹر قاسم اعوان سمیت 12 ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف کو معطل کر دیاہے۔وائی ڈی اے پنجاب شیخ زاید کے ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور شیخ زاید کے ڈاکٹرز کے احتجاج کو مکمل سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ شرمناک انتقامی کارروائیوں کی مزمت کرتی ہے۔ وائی ڈی اے پنجاب معاملات کو احسن انداز میں حل کرنے کے لیے مطالبہ کرتی ہے کہ وائی ڈی اے پنجاب شیخ زاید کے تمام ڈاکٹرز کے خلاف اتنقامی کارروائی ختم کی جائیں۔ شیخ زاید میں ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جائز ہیں جنکو فی الفور پورا کیا جائےانہوں نے کہاکہ آج شیخ زاید ہسپتال میں مکمل ہڑتال رہے گی وائی ڈی اے پنجاب سینٹرل و جنرل کونسل صدر وائی ڈی اے پنجاب کی قیادت میں چیئرمین کے دفتر کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرکیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا اگر ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مانتے ہوئے انکے بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پنجاب بھر کے ہسپتالوں تک بڑھا دیا جائے گا ۔
تازہ ترین