• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا حصہ ہے ،جمعیت علماء اسلام (س)

لاہور(خبرنگارخصوصی)جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہور کے امیر مولانا قاری علیم الدین شاکر، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ عالمی استعمار معاشی طورپر کمزورممالک میں اپنی پالیسیاں آگے بڑھا رہاہے اور تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کررہاہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ارض پا کستان کے دفاع کے لئے علماء اور دینی مدراس کے طلباء ہر قر بانی دینے کے لیئے تیار ہیں،عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے۔گذشتہ روز جامع مسجداحمد علی لاہور ی میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ امیر المجاہدین مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے قرارواقعی سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ دنیاکی کوئی طاقت ناموس رسالت ؐ کے قانون کو ختم نہیں کرواسکتی ۔انہوں نے کہاکہ 295سی کیخلاف سازشیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے لیکن 295سی ختم نہ ہوگی ۔ اس موقع پر قاری قدرت اللہ ، مولانا رحمت اللہ لاشاری،انجینئر خالد ٹیپو،پروفیسر ولی محمد ،صاحبزادہ انجینئر حافظ نعیم الدین ،قاری عبدالرحمن تونسوی،قاری عبالحمید،حافظ محمد حنیف، سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین