• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا جو مقام اسلام میں ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ،راشد نسیم

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین جس تیزی سے اسلام اور حضور ؐ کی تعلیمات کی طرف کھنچ رہی ہیں، اسے روکنے کیلئے جدیدیت کے علمبردار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں اسلامی جمعیت طالبات کے زیراہتمام سیرت رسول ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشد نسیم نے کہاکہ عورت کو جو مرتبہ اور مقام اسلام نے دیا ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں اسلام کے مخالف اور ماڈرن ازم کے شیدائی گمراہی کے گڑھے میں گر چکے ہیں۔
تازہ ترین