• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(جنرل رپورٹر)ملک بھر میں پولیو سے بچاؤکی پانچ روزہ قومی مہم آج سے شروع ہورہی ہےجو14دسمبر تک جا ری رہے گی۔ پنجاب میں لاہور ، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقوں میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے باعث ان اضلاع کو حساس قرار دیاگیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے انسداد پولیو مہم کیلئے صوبہ بھر میں48ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو ہر یونین کونسل میں گھر گھر جا کر2کروڑ کےقریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام اضلاع کے انتظامی اور ہیلتھ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین