• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے،عزیز الرحمان چن

لاہور( سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ حکومت اب تک جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اُٹھا سکی۔ پیپلز پارٹی شروع دن سے تحریک انصاف کے وعدے کو انتخابی نعرہ سے زیادہ نہیں سمجھتی تھی جس کا عملی ثبوت عوام نے دیکھ لیا ہے ۔
تازہ ترین