• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمانوں اور گرفتاریوں کے بعد ایل پی جی فروخت کرنیوالی دکانیں بند ہو گئیں

لاہور(سپیشل رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرمانوں اور گرفتاریوں کے بعد دکانیں بند کر دی ہیں جس سے صارفین گیس کی تلاش میں مار ے پھر رہے ہیں، چند دنوں سے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گیس کی مصنوعی قلت پید ا کر کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ضلعی حکومت نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں جس کے بعد اتوار کو دکانیں بند رہیں جبکہ چند دکاندار شٹر نیچے بیچ کر گیس بیچنے میں مصروف رہے ۔ شہریوں نے گیس کی قلت ختم ، گیس کی سرکاری نرخوں پر فروخت اور دکانوں کودوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین