• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا خطرہ،گورنرہائوس 2بجے بند کردیا گیا

لاہور (کر ائم رپو رٹر) گورنرہائوس کو انتظامیہ نے دہشت گردی کے خطرہ کی وجہ سے 5کی بجائے2بجے ہی عوام کیلئے بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق گور نر ہائو س سیکرٹریٹ کو پولیس اور دیگر ذرائع سے یہ اطلاع دی گئی کہ لاہور میں کچھ دہشت گرد موجود ہیں جو کسی رش والے مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جسکے بعدکسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے گور نر ہائوس کو پانچ بجے کی بجائے دو بجے ہی بند کردیا اور گورنر ہائوس کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی۔
تازہ ترین