• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان کالونی ،روڈ میں آنیوالے بااثر لوگوں کے گھرچھوڑ دیئے گئے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی لینڈ برانچ کے عملہ نے گلستان کالونی کی لین نمبر تین پر غیرقانونی قبضوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مارکنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی اور نوٹسز کے اجرا کے بعد بعض افراد نے رضاکارانہ طور پر خود ہی تجاوزات ختم کرنا شروع کر دی ہیں۔کینٹ بورڈ حکام کے مطابق ایسی تعمیرات جن کے حصے روڈز پر ہیں ان کو جلد ہی مسمار کر دیا جائے گا، کینٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ نے بتایا کہ گلستان کالونی کی لین نمبر تین جو کہ بازار والی گلی ہے اس میں لوگوں نے دس ، دس فٹ تک روڈ پر قبضہ کر رکھا ہے ، ایسی غیرقانونی تعمیرات کی مارکنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ کینٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جنہوں نے تجاوز کر رکھی ہے وہ کتنا ہی باثر کیوں نہ ہو۔ غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن بلا امتیاز ہو گا۔
تازہ ترین