• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظا میہ کاتجاوزات کیخلاف آپریشن ، 109 مسمار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ سی ڈی اے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظا میہ نے اتوار کے روز مشترکہ آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ کے رائٹ آف وے پر سرائے خربوزہ بس سٹاپ سے لے کر سنگ جانی ٹول پلازہ تک سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے تعمیر کردہ متعدد مارکیٹیں ، پلازے اور دیگر تجاوازت کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ42 دکانیں، 26 کمرے،2شیڈ، 6گیٹ،13چار دیواریاں، ریمپ، 5بل بورڈز، 2ہوٹل،9واش رومز، 2کنٹینرز اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر 2دومنزلہ دفاتر کو بھی مسمار کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔
تازہ ترین