• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق کی شہادت اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگی، حامد الحق

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے) جمعیت علماء اسلام کےامیر او ردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق نےکہا ہےکہ مولانا سمیع الحق شہید کا جو نظریہ اورمشن تھا وہ اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا تھا،انہی قوتوں نے مولانا کو شہید کیا،شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کی شہادت پاکستان میں اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگی، پاکستان اور اسلام دشمن طاقتیں ان کے مشن اور نظریہ کو ختم نہیں کرسکتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ اضاخیل میں مولانا سمیع الحق شہید کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا حامد الحق حقانی نےکہامولاناسمیع الحق شہید نے آسیہ ملعونہ کے خلاف اورناموس رسالت کے لئےجو تحریک شروع کی تھی اس مشن کو ہم پورا کرکے دم لیں گے، ہمیں کوئی ان کے مشن سے نہیں ہٹا سکتا۔
تازہ ترین