• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے اپنی ہائوسنگ سکیموں میں سرکاری اراضی واگزار کروانے میں ناکام

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے تمام تر دعوئوں کے باوجود اپنی شہر کی ہائوسنگ سکیموں میں سرکاری اراضی واگزار کروانے میں ناکام رہا ہے ، سول لائن ہائوسنگ سکیم میں ادھورے آپریشن کے بعد ایک ماہ گزرنے کے بعد دوبارہ آپریشن نہیں کیا جاسکا ہے ، یہاں پر جھنڈا چیچی کی طرف جانے والی سڑک کے درمیان میں تقریباً بیس فٹ لمبی اور چار سے پانچ فٹ اونچی دیوار بنی ہوئی ہے جو آرڈی اے حکام کو نظر ہی نہیں آتی محض لوگوں کے گھروں کے باہر گرین بیلٹ کیلئے بنائے جنگلے گرائے جاتے رہے ہیں ، روڈ میں آرڈی اے عملہ کی طرف سے بنائے گئے باتھ روم اور کمرے ادھر ہی موجود ہیں ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات پر متعلقہ اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔
تازہ ترین