آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ14؍رجب المرجب 1440 ھ22؍ مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ اور تجاوزات مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،چیف کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سبزی منڈی میں بھتے ، تجاوزات اور صفائی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے عوامی شکایات پر چیف کمشنر کی ہدایات کے مطابق سبزی و فروٹ منڈی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران سامنے آنے والے مسائل سے متعلق چیف کمشنر کو آگاہ کیا۔ چیف کمشنر نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھتہ اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں