• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت تین افراد کو اغوا ءکر لیا گیا۔ تھانہ کینٹ کو سیف اللہ نے بتایا کہ میرا بھائی سعد اللہ اور فضل الرحمن احاطہ مٹھوخان آئے جہاں 2ڈبل کیبن گاڑیاں آئیں جس میں سوارافرادمیرے بھائی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔تھانہ روات کو محمد یوسف نے بتایاکہ اس کی بیٹی (الف ) جو جامع فیضان مصطفی سکول میں پڑھا تی ہے گھر سے سکول گئی مگر گھر واپس نہ آئی ، میری بیٹی (ث) کے دیور عرفان نے 3عورتوں کے ساتھ میری بیٹی کو اغواء کر لیا ۔تھانہ صدربیرونی کومحمد ابراہیم نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف)عمر16سال کوکسی نے اغواکرلیا،جو جا تے وقت گھر سے 5تو لے سونا بھی ساتھ لے گئی ۔
تازہ ترین