• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس اہلکارکو تھانہ نیو ٹائون میں چھتیس گھنٹے تک حبس بے میں رکھنے کا انکشاف

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک اہلکارکو راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹائون میں چھتیس گھنٹے تک حبس بے میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ حبس بے جا میں رکھے گئے ہیڈ کانسٹیبل بخت منیر نے آئی جی اسلام آباد کو انصاف کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ اسےاپنی رہائی کیلئے سب انسپکٹر حبیب دو لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم بھی ادا کرنا پڑی۔ آئی جی اسلام آباد نے درخواست گزار کو انصاف کی فراہمی کیلئے اے آئی جی آپریشن کو معاملات دیکھنے اور قانون کے مطابق اس کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ بتایا جاتاہے کہ راولپنڈی پولیس کے اعلی حکام نے ڈی ایس پی نیو ٹائون سے جواب طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین