• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے ملک وقوم کو دیانتدار قیادت فراہم کی ،ڈاکٹر طارق سلیم

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حضورنبی کریم ﷺ نے اپنے اخلاق حسنہ اور سیرت و کردار سے اسلام کی دعوت کو پھیلایا، جماعت اسلامی نے ملک و قوم کو صاف ستھری اور دیانتدار قیادت فراہم کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدیہ نیو کٹاریاں میں تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی پروگرام سے شمس الرحمان سواتی، اقبال احمد خان،محمد عثمان آکاش،سید عارف شیرازی،سید عزیر حامد اورسید ارشد فاروق نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین