• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)16سماج دشمن دھرلئے گئے۔راولپنڈی پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں ،غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں ،پتنگ فروشوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ریوالور 32بور ، 25 روند ،42اناراور 30 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ دریں اثناء تھانہ سٹی پولیس نے سرقہ بالجبر اورسٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھو ں روپے مالیت کے چھینے گئے 27کیمرے ،موبائل فونز ،موٹر سائیکل اور4پستول بر آمد کرلیے۔
تازہ ترین