• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطلقہ خاتون کونوکری دلانے کاجھانسہ دے کربے آبروکرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مطلقہ خاتون کونوکری دلانے کاجھانسہ دے کربے آبروکرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو (ش) نے بتایا کہ اپنے بیٹے کی کفالت کے لئے نوکری کی تلاش میں تھی کہ ایف -8اسلام آباد میں صادق سے ملاقات ہوئی جو ایک رشتہ دارکا جاننے والاہے،جس نے نوکری دلانے کاوعدہ کیا ۔گزشتہ روز وہ مجھے کار نمبر اے بی سی/247 میں بٹھا کر بے نظیربھٹوہسپتال کی پارکنگ میں لے آیا اور کہاکہ ہسپتال میں تمہاری نوکری کابندوبست کر دیا اور بعدازاں پسٹل دکھا کر زبردستی مجھے بے آبروکردیا۔
تازہ ترین