• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد ٹائون میں دو ماہ سے گیس کی بندش مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد ( کامر س رپور ٹر ) اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹائو ن میں سوئی گیس کی شدید بندش نے رہائشیوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے ، مکینوں نے بتایا کہ گلی نمبر 11, 13اور گلی نمبر 15میں گزشتہ دو ماہ سے گیس بالکل نہیں آرہی ،گیزر تو درکنار چولھے تک نہیں جل رہے ،جس سے نہ صرف کھانا پکانے میں مشکلات ہیں بلکہ سخت سردی کے باعث بزرگ افراد اور بچے نمونیا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔مکینوں کے مطابق علاقے میں گیس کے برسوں پرانی پائپ لائنیں بچھی ہیں جبکہ اس علاقے کی سوئی گیس کے والو بھی بند کر کے قلت پیدا کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین