آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍جمادی الاوّل 1440ھ 21؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو کرپشن سے متعلق شکایت ہو تو پولیس افسران کے نوٹس میں دیں، سی ٹی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو عوام کے تعاون سے جڑ سے ختم کرنا ہے سی ٹی او نے کہا کہ عوام کو کرپشن سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ براہ راست پولیس کے سینئر افسران کے نوٹس میں دیں یا پھر پنجاب اینٹی کرپشن ڈ یپارٹمنٹ کا ساتھ دیں اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ منعقد کی گئی آگاہی مہم کے دوران کیا ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم بھی موجود تھے۔مہم کے دوران راولپنڈی میں چلنے والے رکشوں پر آگاہی بنیرز آویزاں کئے گئے ، جن پر سلوگن تحریر تھے کہ ” کرپشن کے خاتمے کے لئے پنجاب اینٹی کرپشن ڈپیارٹمنٹ کا ساتھ دیں،اگر کوئی بھی سرکاری افسریا اہلکار عوام سے رشوت طلب کرے تو دیئے گئے نمبرز 051-9271961,0312-5659603,0336-5459843پر رابطہ کریں ۔عوام کے تعاون سے ہی معاشرے سے بدعنوانی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں