• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتش بازی کاسامان برآمد، چارملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ گنج منڈی پولیس نے بھاری مقدارمیں آتش بازی کاسامان برآمدکرکے چارملزموں کوگرفتارکرلیا۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی راجہ اعزاز نے نرنکاری بازار میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے4 ملزموںذیشان، علی وقاص،جہانگیر اورکامران کو گرفتار کرکے 100انار ، 380گولے،1000پٹے ،690 ہوائیاں، 1500پٹاخے برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین