• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ 3 روز کے لیے لندن آئے لیکن پاکستان میں طوفان آگیا۔

لندن سےاسلام آباد روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید نے کس تناظر میں بات کی اس پر وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کی صحیح اسپرٹ ہوتی تو خورشید شاہ کے بیانات ٹی وی کے بجائے جیل سے آرہے ہوتے۔

قداد چوہدری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی ڈائریکشن تو اسلام آباد سے نکلتی تھی اور پارک لین پہنچتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا جو حال ان لوگوں نے کیا ہے دو چار سال تو ان کو گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے۔

تازہ ترین