• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف مذہبی اسکالر مفتی عدنان کاکا خیل کا کہنا ہے کہ اسلام ایک ہمہ گیر مذہب ہے اس کا تعلق صرف عبادات سے نہیں بلکہ معاملات اور ان کی مکمل رہنمائی سے بھی ہے، سودی نظام کا خاتمہ ممکن ہے۔

لاہور میں دو روزہ حلال تجارت ورکشاپ ختم ہو گئی، جس کے آخری روز تین مختلف سیشنز میں حلال تجارت، شراکت، سود کی شکلوں، ہیومن ریسورس، پگڑی اور فرنچائز کے حوالے سے شرعی احکامات سے آگاہ کیا گیا۔

اپنے خطاب میں مفتی عدنان کاکا خیل کا کہنا تھا کہ سود کا متبادل نظام موجود ہے، سودی نظام مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل کی جڑ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارت، صنعت، امپورٹ اور ایکسپورٹ میں اسلامی رہنمائی کے لیے مشاورت جاری رہے گی۔

تازہ ترین