• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم میاںنوازشریف اور ان کے بھائی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف آج کافی مصروف دن گزاریں گے۔

شہباز شریف کو آج راہداری ریمانڈ کیلئے نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا، جیل حکام اور محکمہ داخلہ کے حکام شہباز شریف کو نیب عدالت لے کر جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے راہداری ریمانڈ پر کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا جس کے لیے 20 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں، انھیں لاہور سے اسلام آباد لایا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کےلیے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ادھر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسوں پر سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی، وکیل صفائی خواجہ حارث العزیزیہ ریفرنس میں حتمی دلائل دیں گے۔

سپریم کورٹ نے دونوں ریفرنسوں پر فیصلہ سنانے کے لیے 24دسمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین