• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار شاہد کپور بھی کینسر کے مرض میں مبتلا؟

بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان اور اداکارہ سونالی بیندرے کے بعد اب یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین اداکار شاہد کپور بھی معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

’ٹائمز نائو‘ کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا اور دیگر بھارتی میڈیاپر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر (stomach cancer) میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد شاہد کپور کے مداحوں کو بڑا دھچکا لگا اور انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے پچھلے دنوں یہ خبر بھی چلی تھی کہ اداکار شاہد کپور فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوگئے ہیں اس خبر کے آنے کے بعد اُن کے کینسر کی خبر پورے بھارت میں پھیل گئی اور شاہد کپور کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے۔

دوسری جانب شاہد کپورکے گھر والوں نےشدید غصے کا اظہار کرتے ہوئےاور اُنہیں کینسر ہونے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتاہے؟‘

اداکار شاہد کپور نے حال میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہیں۔

بالی ووڈ کے 37 سالہ خوبرو اداکار شاہد کپوربے شمارکامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ان کی سپر ہٹ فلموں میں ’چھپ چھپ کے، جب وی میٹ، پدماوت، حیدر، شاندار، موسم، اڑتا پنجاب، تیری میری کہانی، فدا، کمینے، بدمعاش کمپنی اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین