• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارت نے آسٹریلیا کو 31 رنز سے ہرا دیا

بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے دی, فتح کے ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں ۔


ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے پجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگ میں سنچری جبکہ دوسری اننگ میں نصف سینچری اسکور کی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اور مارکس ہیرس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

تازہ ترین