• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو نے نافٹا کے متبادل معاہدے پر دستخط کردیے

بیونس آئیرس: آندرسی شیفانی،جیمز پولیتی

شمالی امریکا میں آزاد تجارت کو برقرار رکھنے کیلئے کئی ماہ کے معنی خیز مذاکرات ختم ہونے پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے رہنماؤں نے جمعہ کو ارجنٹائن میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر نافٹا کو تبدیل کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ اور میکسیکو کے سابق صدر انرک پینا نائتو نے نئے معاہدے پر دستخط کئے ، امریکا کی جانب سے معاہدے کو نیا نام یو ایس ایم چی اے کا نام دیا گیا ہے جو براعظم پر ایک ٹریلین ڈالر کے تجارتی تبادلے کا احاطہ کرے گا۔

مرکزی بیونس آئیرس میں امریکی صدر کی صدر سے مشابہہ ایک بچہ کا ایک بڑا گرم ہوا کا غبارہ فضا میں چھوڑنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تجاارتی معاہدے کو’’ حقیقی اولین کامیابی،جدید دور کا معاہدہ‘‘ کہا۔

یہ طویل اور مشکل رہا، ہم نے بہت سے نکات لے لئے اور تھوڑی خرابی اور ہم وہاں پہنچ گئے اور یہ ہمارے تمام ممالک کے عظیم معاہدہ ہے۔

جسٹن ٹروڈ نے معاہدے کا پرانے نام سے حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدہ کینیڈا کی مجموعی تجارت کیلئے استحکام برقرار رکھا ہے۔

اپنے عہدہ پر آخری روز میکسیکو کے صدر انرک پینا نائتو نے اعتراف کیا کہ یہ مذاکرات اور بات چیت پر مشتمل طویل عمل کے اختتام کا دن ہے۔

نافٹا کو تبدیل کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط محض رسمی ہے، کیونکہ معاہدے کو مذکورہ ممالک کے قانون ساوں کی طرف سے منظر کیے جانے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کاروں کو یقین ہے کہ نئی امریکی کانگریس کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اور میکسیکو کے صدر آندریاس مانویل لوپیز کے افتتاحی عمل کے بعد یہ عقدہ حل کرنے کا خطرہ ہے۔

کینیڈا کے سابق وزیر خارجہ اور بیکر مک کینزی سے پیٹر میک کے نے کہا کہ یو ایس ایم سی اے پر دستخط کرنا مایوسی، عدم استحکام اور عالمگیریت مخالف جذبات کی انتہا کے وقت میں تجارت کی اعلیٰ اقدار کی مناسب علامت فراہم کرسکتا ہے، لیکن منظوری حاصل کرنے کے لئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امریکی کانگریس کے ساتھ زیادہ مسئلہ کی توقع نہیں اور صدرآندریاس مانویل لوپیز کے ساتھ بہت بہت اچھے تعلقات کی توقع ہے۔

تاہم کیپٹل ہل پر ڈیموکریٹس،جو جنوری سے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالیں گے، نے کہا ہے کہ انہوں نے تجدید شدہ نافٹا کی منظوری کو ترجیح دینے پر غور کیا اور بہرحال معاہدے میں تبدیلیاں لائیں گے ۔ یہ ایک طویل کشمکش ہوسکتی ہے، جو جسٹن ٹروڈ اور صدرآندریاس مانویل لوپیز دونوں کے حوصلہ پست کرسکتی ہے۔

تاہم واشنگٹن میں چند مبصرین اور کاروباری ترغیب کاروں کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ کو کانگریس میں مخالفت کا سامنا ہوا، یہ مکمل طور پر نافٹا سے نکلنے کی دھمکی ہوگی اگر یہ کیپٹل ہل پر رکا تو ڈونلڈ ٹرمپ مفادات بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیموکریٹس کیلئے معاہدے کی مخالفت کو مشکل بناسکتا ہے۔ جسٹن ٹروڈ دستخط کی تقریب میں موجودگی آخری وقت تک مشکوک تھی، کیونکہ کینیڈا حتمی قانونی ٹیکس پر کچھ وضاحت چاہتا تھا۔ کینیڈا اور میکسیکو ٹرمپ انتظامیہ کو معاہدے پر دستخط کی تقریب کی پیش قدمی میں اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف ختم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ 

تازہ ترین