• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، الائیڈ اسپتال سے 4 دن کا نومولود اغواء

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال سے 4 دن کے نومولود کو اغواء کر لیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے اغواء کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی۔

الائیڈ ہسپتال کے آمنہ وارڈ میں زیر علاج جھنگ روڈ کی رہائشی راحیلہ بی بی کے ہاں چار روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اسپتال میں ایک خاتون خو د کو اسپتال کی ملازمہ ظاہر کر کے دوا پلانے کے بہانے بچے کو ساتھ لے کر گئی اور پھر غائب ہو گئی۔

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرم کے مطابق اغواء کرنے والی خاتون پہلے بچے کے رشتہ داروں کے ساتھ موجود رہی اور پھر بچے کی رشتہ دار خاتون کے ساتھ ہی بچہ لے کر وارڈ سے باہر آئی اور پھر چکما دے کر غائب ہو گئی۔

اغواء کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین