• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ، اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے

احتساب عدالت لاہور نے قائدحزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف کو ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا،انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

لاہور میں جیل حکام نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ کے لیے نیب عدالت سے رجوع کیا تھا، کیونکہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا جس کے لیے 20 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ، انہیں لاہور سے اسلام آباد لایا جائے گا۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کےلیے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔

تازہ ترین