• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی ایک فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔

ڈی ایس پی شاہ فیصل کالونی رحیم شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کپڑے پر کمپیوٹرائزڈ نقش و نگار بنانے کی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق رات کو بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش ہوئی تو یہ افراد جنریٹرچلانے کے بعد فیکٹری میں ہی سوگئے تھے۔

صبح ہونے پر فیکٹری کے دیگر ملازم پہنچے تو تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔

چھیپا ویلفیئر کے رضاکار عمران نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ تینوں کو جس وقت ایمبولینسز میں منتقل کیا گیا تو ان میں زندگی کے آثار نہیں تھے۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق تینوں مزدوروں کو ساڑھے 10بجے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

تازہ ترین